گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر (GVTTC) گلگت اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج گلگت میں ایک اہم تربیتی اور آگاہی تقریب کا انعقاد
پریس ریلیز
تاریخ: 28 اپریل 2025
مقام: گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر (GVTTC) اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج، گلگت
آج گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر (GVTTC) گلگت اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج گلگت میں ایک اہم تربیتی اور آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 گلگت بلتستان اور موٹروے پولیس گلگت بلتستان کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے ہنگامی حالات جیسے زخمی ہونے، ہڈی ٹوٹنے، یا آگ لگنے کی صورت میں فوری حفاظتی تدابیر اور ابتدائی طبی امداد کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔
تقریب کے دوران ریسکیو 1122 کے تربیتی عملے نے ابتدائی طبی امداد، فریکچر کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، اور آگ بجھانے کی عملی مشقیں پیش کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس گلگت بلتستان نے طلباء کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین کی پابندی اور حادثات سے بچاؤ کے عملی طریقوں پر جامع لیکچر دیا۔”
ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسر، جناب طاہر شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“ہمارا مشن نہ صرف ایمرجنسی صورتحال میں مدد فراہم کرنا ہے بلکہ معاشرے میں تحفظ اور احتیاطی تدابیر کا شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔ طلباء کے لیے یہ تربیت نہایت اہم ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا اعتماد سے سامنا کر سکیں۔ ریسکیو 1122 ہمیشہ ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔”
علاوہ ازیں، 28 اپریل کو عالمی یومِ تحفظ (World Safety Day) کی مناسبت سے GVTTC اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج گلگت میں ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122، موٹروے پولیس کے افسران، کالج کے طلباء، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد حفاظتی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں محفوظ طرزِ زندگی کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کے آخر میں،ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن گلگت بلتستان، جناب اویس احمداور GVTTC گلگت اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج گلگت کے انچارج سید شبیہ الحسن نے ریسکیو 1122، موٹروے پولیس،میڈیا کی تما م ٹیمیں بالخصوص پاکستان ٹیلیویژن نیٹورک، وتین ڈیجیٹل ، لیوپرڈ میڈیا نیٹورک اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا







