ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ گلگت بلتستان (DTE&SD-GB) کے لیے یہ امر باعثِ فخر ہے کہ گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر (سینٹر آف ایکسیلنس) گلگت کے تربیت یافتہ فارغ التحصیل طلباء عرفان حسین (ڈیجیٹل مارکیٹنگ) اور علی شان (ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ) کو Youth Skill Ambassador کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
ان فارغ التحصیل طلباء کا انتخاب نہ صرف ان کی ذاتی محنت، صلاحیت اور فنی مہارت کا اعتراف ہے بلکہ یہ محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن گلگت بلتستان اور ادارے کے فنی و پیشہ ورانہ تربیتی نظام کی کامیابی اور معیار کا بھی عملی ثبوت ہے۔ ان کا Youth Skill Ambassador کے طور پر انتخاب گلگت بلتستان کے دیگر ہنر مند نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔
12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں International Youth Day کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں منتخب Youth Skill Ambassadors نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی موجودگی میں پاکستان کے 15 یوتھ سکل ایمبیسیڈرز کا اعلان کیا گیا، جس میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ دو ہونہار طلبا عرفان حسین اور علی شان کو بھی نامزد کیا گیا جو کہ ادارے اور پورے علاقے کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے نوجوانوں کو مارکیٹ کی جدید ضروریات کے مطابق معیار ی فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ با عزت روزگار، خود روزگاری اور کاروباری مواقع حاصل کر سکیں۔
عرفان حسین اور علی شان کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فنی تعلیم اور ہنر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ کی قیادت اور تمام انتظامیہ نے اس نمایاں کامیابی پر عرفان حسین اور علی شان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بطور Youth Skill Ambassador دیگر نوجوانوں کو بھی فنی تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
( ڈپارٹمنٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ سکل ڈولیپمنٹ گلگت بلتستان)






Leave a Reply