







گلگت (۴ مئی ۲۰۲۶): حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال ۲۰۲۷ کو “سالِ مہارت” (Year of Skills) قرار دینے کے تناظر میں، نگران وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان جناب بہادر علی خان صاحب اور سیکریٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن محترم راجہ رشید علی نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ گلگت کا خصوصی دورہ کیا۔
معزز مہمانوں نے مختلف کلاس رومز اور لیبز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ان کے کورسز کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن، انجینئر عاصم عبادی نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِ تعلیم اور سیکریٹری صاحب نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے محکمے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادارے کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور قلیل مدت میں حاصل کردہ شاندار کامیابیوں پر محکمے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان کے ویژن کے مطابق آنے والے سال میں مزید ٹھوس منصوبوں کے ذریعے ٹیویٹ (TVET) سیکٹر کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔









Leave a Reply