محترم سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد کا پولی ٹیکنیک انسٹیٹوٹ گلگت کا دورہِ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن اویس احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن انجنئیر عاصم عبادی کی جانب سے گلگت بلتستان میں پہلی دفعہ شروع ہونے والے ڈپلومہ پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ محترم سیکریٹری صاحب نے تمام طلبا و طالبات سے کورسسز کے معیار اور تمام دستیاب سہولیات کے بارے میں گفتگو بھی کی۔ طلبا و طالبات کی جانب سے گھر کی دہلیز پر پہلی بار انجینئرنگ اور آئی ٹی ڈپلومہ پروگرامز کی فراہمی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس سے پہلے نوجوانوں کو ان پروگرامز کے لیے ملک کے دوسرے شہروں کی جانب سفر کرنا پڑتا تھا جس میں بہت زیادہ مالی وسائل خرچ ہوتے تھے تاہم اب یہ سہولت سیکریٹری فرید احمد کی نگرانی میں محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں ہی شروع کردی گئی ہے۔ محترم سیکریٹری صاحب کی خصوصی ہدایات پر بننے والی نئی لائبریری کا بھی دورہ کیا گیا۔ مذکورہ کالج پہلے ہی Center of Excellence کے کیے منتخب ہوچکا ہے اور مستقبل میں یورپی یونین کے تعاون سے اس میں مزید جدت لائی جائے گی۔



Leave a Reply