اسکردو (خبر نگار): گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ (GPI)، تھورگو، اسکردو میں “RAC سیکٹر کے سروسنگ ٹیکنیشنز کے لیے سروسنگ کے بہترین طریقہ کار” (Good Servicing Practices for the Servicing Technicians in RAC Sector) کے عنوان سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
یہ ورکشاپ 06 سے 08 اکتوبر 2026 تک جاری رہی، جس کا اہتمام نیشنل اوزون یونٹ، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی (حکومتِ پاکستان) نے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کے زیرِ اہتمام، گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ تھورگو اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ (DTE&SD) گلگت بلتستان کے تعاون سے کیا تھا۔
تقریب میں وفاقی محکمہ کلائیمیٹ چینج اور ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین نے گلگت بلتستان میں لیبارٹریز کی اپگریڈیشن اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور مہمانانِ گرامی میں پروفیسر شیر علی (ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ، گلگت بلتستان)، انجینئر عاصم عبادی (ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ ٹیکینکل ایجوکیشن جی بی )اور ڈاکٹر ذیغم (ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات) شامل تھے۔
ورکشاپ کے اختتام پر ٹریننگ کی کامیابی سے تکمیل کرنے والے انسٹرکٹرز اور ٹیکنیکل ماہرین میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے شرکاء اور مہمانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی جدید اور ماحولیات دوست تربیت سے گلگت بلتستان کے ٹیکنیشنز اور ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔











Leave a Reply